گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ امیدواروں کیلئے امتحان دینا درد سر

گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ  امیدواروں کیلئے امتحان دینا درد سر

گرمی اور حبس میں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ امیدواروں کے لیے امتحان دینا درد سر بن گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) شہر کے اکثر امتحانی سنٹرز میں بجلی کے متبادل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا آخری پرچہ تھا، تاہم امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے طلبا کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ گورنمنٹ کالج گوالمنڈی برائے خواتین میں ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند رہی اور متبادل انتظام بھی نہیں تھا ۔ کالج پرنسپل کا کہنا تھا ڈیزل کیلئے پیسے نہیں اس لئے جنریٹر کو نہیں چلا سکے ۔ کل 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں