سکول اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ایپ کی تیاری
طلبا سے رائے لی جائے گی،نام مخفی رکھا جائے گا:ڈی جی قائد عامر سلیم
لاہور(عاطف پرویز سے ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹیچرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے نیا طریقہ کار لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ طلبا سے اساتذہ کی کارکردگی فارم پر کرائے جائیں گے ۔اس حوالے سے نئی ایپ \\\" سٹوڈنٹس فیڈ بیک پرفارم فور ٹیچر \\\" بنانے پر کام شروع کردیا گیا ۔ قائد اکیڈمی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایپ کی تیاری کررہے ہیں،سوالات اور میٹریل قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ تیار کرے گی جب کہ ٹیکنیکل سپورٹ پی آئی ٹی بی فراہم کرے گا ۔ ڈی جی قائد عامر سلیم کا کہنا ہے ایپ میں ہر کلاس کے طلبا کے لیے الگ سوالات رکھے جائیں گے ،چھوٹی کلاسز کے بچوں کے لیے سوالات کے بجائے تصویریں رکھی جائیں گے ،اس پرفارمے پر کسی بچے کا نام نہیں ہوگا ،ایپ کو ایک ماہ کے اندر تیار کرلیا جائے گا اور امید ہے کہ اس کو نئے تعلیمی سال سے نافذ کردیا جائے ۔