یکم اگست تک ویکسی نیشن ورنہ ریلوے ملازموں کی تنخواہیں بند

یکم اگست تک ویکسی نیشن ورنہ  ریلوے ملازموں کی تنخواہیں بند

ریلوے افسران و ملازمین کے ویکسی نیشن کرانے میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر این سی او سی نے ریلوے میں ویکسی نیشن مہم پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے افسران و ملازمین کی کورونا ویکسین لگوانے کی شرح غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ،یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے افسران و ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ریلوے افسران و ملازمین یکم اگست تک اپنی اور فیملیز کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں