داروغہ والا :کولڈ سٹور سے 22ہزار خراب انڈے برآمد

داروغہ والا :کولڈ سٹور سے 22ہزار خراب انڈے برآمد

1240 زائدالمیعاد آئٹمز تلف ، غیر معیاری سٹوریج پر کارروائی کی گئی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے داروغہ والا کے قریب کولڈ سٹور پر چھاپہ مارا ،22 ہزار سے زائدفنگس زدہ گندے ،ٹوٹے انڈے برآمدکئے ، 1240 زائدالمیعاد آئٹمز تلف کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق غیر معیاری سٹوریج، ریکارڈکی عدم دستیابی، گندے اور بدبودار ماحول کی بنا پر کارروائی کی گئی۔ضبط شدہ گندے انڈوں اور ایکسپائر اشیا کو ایل ڈبلیو ایم سی کی ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا۔زیادہ منافع کے لالچ میں ٹوٹے گندے انڈوں کو بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ کسی بھی کولڈ سٹور کیلئے فوڈاتھارٹی کے جاری کردہ ہدایات نامہ پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں