8 مقامات پر ٹریفک جنکشنز کی ری ماڈلنگ کافیصلہ

 8 مقامات پر ٹریفک جنکشنز کی ری ماڈلنگ کافیصلہ

ایک ارب 42 کروڑ کا تخمینہ ، منصوبہ جات منظوری کیلئے حکومت کو ارسال

لاہور (شیخ زین العابدین)شہر میں آٹھ مقامات پر ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک جنکشنز کی ری ماڈلنگ کا پلان بن گیا۔ ایل ڈی اے نے ایک ارب 42 کروڑ کا تخمینہ لگایا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاوجہ کے یوٹرن اور کٹ دینے کے سبب مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔بھاٹی چوک اور داتا دربار جنکشن کی ری ماڈلنگ 52 کروڑ 50 لاکھ سے کی جائے گی، فیصل چوک اور ریگل چوک مال روڈ کی ری ماڈلنگ کے لیے 3 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے پروٹیکٹڈ یوٹرن کی ری ماڈلنگ کی جائے گی، جیل روڈ ری ماڈلنگ کیلئے 14 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ کینال روڈ سے قرطبہ چوک تک یوٹرن کی بحالی کے لئے پانچ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی کارپٹنگ کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا۔ گلشن راوی ٹی جنکشن کیلئے 43 کروڑ کی رقم مختص کی گئی۔ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ کے منصوبہ جات منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں