16 بند سہولت بازاروں پر سستے آٹے کے پوائنٹس بھی ختم

16 بند سہولت بازاروں پر سستے آٹے کے پوائنٹس بھی ختم

آٹے کاریلیف پیکیج ختم کیا نہ ہی صوبے میں آٹے کی قلت ہے :محکمہ خوراک

لاہور (عمران اکبر)شہر میں 31 میں سے 16 سہولت بازار بند ہونے سے سستے آٹے کے پوائنٹس بند کر دیئے گئے ۔بند ہونے والے بازاروں میں 5 ہزار سستے آٹے کے تھیلے کی ترسیل روک دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عام مارکیٹ میں دس کلو آٹے کا تھیلا 5سوپچاس روپے میں فروخت ہو رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 11 سو روپے میں مل رہا ہے ،سہولت بازاروں میں دس کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے فروخت ہورہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں بیچا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی جی انڈسٹریز کو 15 روز قبل مراسلہ بھیجا گیا، بند ہونیوالے آٹا سیل پوائنٹس میں سہولت بازار ندیم شہید روڈ ،کریم پارک ، نہرو پارک ،یکی گیٹ ،بیدیاں روڈ ہیر، مکہ کالونی،نشتر کالونی بازار ،جلو موڑ اور نقشبندی راجبہ روڈ بازار، شادباغ، سنگھ پورہ ، گڑھی شاہو بازار ،مانگا منڈی بازار شامل ہیں۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق آٹے کاریلیف پیکیج ختم نہیں کیا اور نہ ہی پنجاب بھر میں آٹے کی قلت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں