ہوم اکنامکس یونیورسٹی: 72 کروڑ 22 لاکھ کابجٹ منظور
سنڈیکیٹ کمیٹی نے متعدد اہم فیصلوں سمیت ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیدی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے )یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے چھٹے سنڈیکیٹ اجلاس میں مالی سال 2021-22 کیلئے 722.256 ملین کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔سنڈیکیٹ کمیٹی نے ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جس میں متعدد اہم فیصلے شامل تھے ۔ سنڈیکیٹ نے جس کے 5 ویں اجلاس کے تصدیق شدہ منٹ کے طور پر مسودہ کو شرکاء میں تقسیم کیا اور ان کی تجاویز کو شامل کیا گیا تھا۔ سنڈیکیٹ نے پرنسپل نشستوں پر تقرری بارے سرچ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ،سنڈیکیٹ نے لائبریری کی پالیسی کی منظوری دیدی ۔