تبادلہ نہ کرنے پر ملازمین نے واپڈا ایکسین پرپستول تان لیا

 تبادلہ نہ کرنے پر ملازمین نے واپڈا ایکسین پرپستول تان لیا

ملازمین نے گالیاں ، قتل کی دھمکیاں دیں ،رب یارایکسین باغبانپورہ ڈویژن

لاہور (خبر نگار سے )واپڈا کے ایکسین پر دفتر کے ملازمین نے حملہ کر دیا ۔ ملزمان نے اہلکارکی ٹرانسفر کرانے کیلئے ایکسین پر پستول تان لیا ،ملازمین اپنی مرضی کا تبادلہ کرانا چاہتے تھے ، ایکسین رب یار کا کہنا ہے کہ لائن مین ظہور خان ، میٹر ریڈر وقار حیدر اور واجد نواز مجھ پر ایک ملازم کا تبادلہ کرانے کیلئے دبائوڈالتے رہے جب میں نے انکار کیا تو گالیاں اور مجھے قتل کرنیکی دھمکیاں دیں اور بعدازاں گاڑی سے پستول نکال کر میرے اوپر حملہ کرنیکی کوشش کی ۔ باغبانپورہ پولیس نے ایکسین رب یار کی مدعیت میں 4 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر میں اسسٹنٹ لائن مین ظہور خان، میٹر ریڈر وقار حیدر واجد نواز کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں