ہیپاٹائٹس بی ، سی جگر کینسر کی ایک بڑی وجہ:عاصم یوسف

 ہیپاٹائٹس بی ، سی جگر کینسر کی ایک بڑی وجہ:عاصم یوسف

احتیاط ہی اس مرض سے بچنے کا سب سے اہم طریقہ :سی ای او شوکت خانم ہسپتال

لاہور ( سٹاف رپورٹر )دنیا بھر میں ہر سال 28مئی کو ہ ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ اسی دن کی مناسبت سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے سی ای اوکنسلٹنٹ گیسٹرو انٹالوجسٹ ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس مرض کے پھیلائو، علامات اور اس سے بچائو کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔ ہرسال عالمی ادارہ صحت اس مرض کی آگاہی کے لیے ایک موضوع منتخب کرتا ہے اور اس سال کا موضوع ہے کہ ہیپاٹائٹس انتظار نہیں کر سکتا۔ یہ وہ مرض ہے جس سے دنیا بھر میں ہر 30سیکنڈ میں کسی شخص کی موت ہو جاتی ہے ۔ احتیاط ہی اس مرض سے بچنے کا سب سے اہم طریقہ ہے ۔ ہیپاٹائٹس بی ، سی جگر کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں