تعلیمی سرگرمیاں بحال،نجی سکولز میں یکساں نصاب نافذ نہ ہوسکا

تعلیمی سرگرمیاں بحال،نجی سکولز میں یکساں نصاب نافذ نہ ہوسکا

70فیصد سے زائد سکولوں میں مرضی کے پبلشرز کی کتابیں پڑھائی جارہیں این او سی نہیں ملا:پبلشرز،گزشتہ کئی ماہ سے جاری کئے جارہے :وزیرتعلیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں 32 روز بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،پہلے روز حاضری بہت کم رہی ، کئی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہوتی رہی ،اساتذہ کی ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ بھی چیک نہیں کئے گئے ،دوسری طرف ستر فیصد سے زائد نجی سکولوں میں یکساں نصاب نافذ نہیں ہوسکا، سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا اور پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب بھی نافذ کیا گیا ہے تاہم دوسری طرف نجی سکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز مارچ سے ہی ہوگیا تھا ، ان سکولوں میں یکساں نصاب کے بجائے اپنی مرضی کے پبلشرز کی کتابیں پڑھائیں جارہی ہیں ، نجی پبلشرز کا کہنا ہے کہ ان کو یکساں کتابیں چھاپنے کیلئے این او سی جاری نہیں کئے گئے ،وزیر تعلیم سکول مراد راس کا کہنا ہے کہ پبلشرز کو این او سی گزشتہ کئی ماہ سے جاری کئے جارہے ہیں ، ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یکساں نصاب نہ لگانے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں