بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کاجلد اعلان کرینگے :محمودالرشید
تمام تحصیلوں کے ناظم اور میئر کابراہ راست انتخاب ہوگا:پریس کانفرنس
لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیربلدیات پنجاب میا ں محمود الر شید نے کہاہے کہ ہماری حکومت کی بھرپورکوشش ہے کہ جلد ا زجلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے آئند ہ اجلاس میں قانونی عمل مکمل کر کے جلد بلدیاتی انتخا بات کی تار یخ کا اعلان کیا جائے گا۔ تمام تحصیلوں کے ناظم اور میئر کابراہ راست انتخاب ہوگا۔مقا می قیا دت کے ہمراہ کمشنر آفس راولپنڈی میں پر یس کا نفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے بحالی کا جو فیصلہ دیا،اس میں پیچیدگی ہے کہ 2013کا قانون موجود نہیں اس کی جگہ 2019کا نیا قانون بن گیا،اس میں ڈسٹرکٹ کونسل کا قانون موجود ہی نہیں۔2013بلدیاتی ایکٹ کے تحت چیئرمین کے پاس کوئی اختیار نہیں،اسی لئے اس نظام کو ختم کیا۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ کے دوسرے آپشن پر تیزی سے پیپر ورک جاری ہے ۔