فیاض چوہان اور حسن مرتضیٰ میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
پیپلز پارٹی کے بارے میں فیاض چوہان کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی
لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر فیاض چوہان اور پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ فیاض چوہان اور حسن مرتضیٰ کا سیڑھیوں پر آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے ایک دوسرے پر دلچسپ طنز کے تیر چلائے ۔ چوہان کا حسن مرتضیٰ کو دیکھتے ہی کہنا تھاکہ شاہ جی میری چھنو ہیں ! ، جس پر حسن نے کہاکہ فیاض چوہان میری جان ہیں!حسن مرتضیٰ کاکہناتھاکہ آنے والے وقت میں فیاض چوہان نے ہمارے ساتھ ہونا ہے جبکہ چوہان نے پنجا ب میں پیپلزپارٹی کے مزید سکڑنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلی کو چھچھڑوں کے خواب والی بات ہے ۔