ایل ڈی اے گورننگ باڈی ، آج کا اجلاس پھر ملتوی

ایل ڈی اے گورننگ باڈی ، آج کا اجلاس پھر ملتوی

5 اگست کو دوبارہ طلب ،ایل ڈی اے ،واسا اور ٹیپا بجٹ کی منظوری ہو گی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا آج 3 اگست کا اجلاس پانچویں مرتبہ ملتوی کر دیا گیا، 5 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا گیا،ایل ڈی اے ،واسا اور ٹیپا بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔وزیراعلیٰ کی مصروفیات کے سبب اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔اس سے قبل 30 جون، 7 جولائی، 15 جولائی کی تاریخ دی گئی تھی جبکہ 30 جولائی اور 3 اگست کو بھی اجلاس کی تاریخ دی گئی مگر اجلاس نہ ہوسکا۔اجلاس 8 کلب وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے گورننگ باڈی ممبران کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے ریوائزڈ 4 ارب 3 کروڑ 39 لاکھ،مالی سال 2021-22 کے 12 ارب 1 لاکھ 15 ہزار روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں