انسداد پولیو مہم شروع 18 لاکھ 70 ہزار بچے ہدف

 انسداد پولیو مہم شروع 18 لاکھ 70 ہزار بچے ہدف

شہر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پولیو مہم کے پہلے روز ڈی سی مدثر ریاض نے یو سی 77 قلعہ گجر سنگھ میں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائے ۔ان کا کہنا ہے 18 لاکھ 70 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے ،7ہزار ٹیمیں کام میں مصروف ہیں،مہم 5 روز تک جاری رہے گی۔ادھر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں