ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،24 پروازیں منسوخ
شاہ حسین 5 گھنٹے 50 منٹ لیٹ،فضائی مسافروں کی مشکلات برقرار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،نیوز رپورٹر )ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ 24 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔تفصیل کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں لیٹ ہو گئیں۔شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے 50 منٹ ،کراچی 3 گھنٹے 40 منٹ، ملت 3 گھنٹے ،پاکستان 2 گھنٹے 45 منٹ، خیبر میل 2 گھنٹے 10 منٹ،پاک بزنس 2 گھنٹہ 20 منٹ ،جعفر 2 گھنٹے 10 منٹ ،قراقرم 2 گھنٹے 15 منٹ، سرسید 1 گھنٹہ 20 منٹ ،گرین لائن 1 گھنٹہ، علامہ اقبال 1 گھنٹہ 20 منٹ ،تیز گام 1 گھنٹہ 10 منٹ، رحمان بابا1 گھنٹہ 40 منٹ ،عوام 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی ۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،ادھر طیاروں کی کمی، روٹس کی بندش اور کورونا ایس وپیزکے باعث فضائی مسافروں کی مشکلات بھی کم نہ ہو سکیں،لاہور سے دوحہ ، کویت، ابوظہبی ،دبئی ،راس الخیمہ، استنبول، اسلام آباد ،کراچی ،شارجہ کی بھی دودو پروازیں منسوخ رہیں ۔