کوٹ لکھپت سٹیشن : 99 نادہندہ دکانوں کیخلاف آپریشن

کوٹ لکھپت سٹیشن : 99 نادہندہ دکانوں کیخلاف آپریشن

55 دکانیں سیل،44 سے واجبات وصول،دوران آپریشن مزاحمت کا سامنا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے لاہور ڈویژن نے کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن پر 99 دکانوں کے خلاف عدم ادائیگی پر آپریشن کیا ۔55 دکانیں سربمہر کردی گئیں جبکہ 44 سے موقع پر واجبات وصول کرلئے گئے ۔آپریشن کے دوران عملے کو معمولی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔آپریشن اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر امجد اللہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر لینڈ غلام شبیر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس رانا افتخار کے علاوہ ایس ایچ او ریلوے پولیس رائے فیصل کی موجودگی میں کیا گیا۔دوسری جانب مغلپورہ ریلوے سٹیشن پر بی یارڈ میں1 کروڑ مالیت کی 11 مرلے کمرشل زمین واگزار کرالی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں