میاں کالونی بادامی باغ میں گٹر ابل پڑے ،تعفن

میاں کالونی بادامی باغ میں گٹر ابل پڑے ،تعفن

یو سی 18 کی مرکزی سیوریج لائن بند،پانی سڑکوں پر جمع،شہریوں کو مشکلات

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث میاں کالونی بادامی باغ کے گٹر ابلنے لگے ،گندے پانی نے سڑکوں پر بسیرا کر لیا، تعفن سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل برقرار ہیں، ڈی سلٹنگ نہ ہونے سے گٹروں سے نکلنے والا پانی مرکزی سڑکوں پر جمع ہو گیا۔بادامی باغ میاں کالونی یونین کونسل 18 کی مرکزی سیوریج لائن ڈیڑھ ماہ سے بندہے ،سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو گزرنے میں مشکلات ہیں ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے بارہا واسا کو شکایات درج کرائی ہیں مگر انتظامیہ بات نہیں سنتی۔انہوں نے مطالبہ کیا واسا انتظامیہ بادامی باغ میں سیوریج کے مسائل کو حل کرے تاکہ علاقہ مکین چین کی زندگی بسر کر سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں