شہر میں مزید 192 پٹواریوں کے تقرروتبادلے

شہر میں مزید 192 پٹواریوں کے تقرروتبادلے

171 اضافی چارج واپس،بعض پٹواریوں کیخلاف شہریوں کی شکایات تھیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )شہر میں مزید 192 پٹواریوں کے تقرروتبادلے اور 171 سے اضافی چارج واپس لے لئے گئے ۔مجموعی طور پر 363 موضع جات ہیں۔تقرر و تبادلے فرد کے اجرا میں رکاوٹ اور زمینوں کے انتقال میں تاخیر پر کئے گئے ، شہریوں کی طرف سے پرائم منسٹر پورٹل پر سینکڑوں شکایات پٹواریوں کیخلاف تھیں ۔پٹواریوں میں جاوید احمد جوئیہ ،محمد جمیل ،قمر علی ،ارشد علی ،ندیم لودھی ، عمران علی ،منشی رضا ،عابد ،جہانزیب ،زاہد ،شفیق ، سخاوت ،منشی مشتاق ،منشی امین ،جمشید ،الطاف، جاوید ،ظفر ،ساجد علی ،ندیم احمد،امجد علی ،رضوان شاہ ،فریاد شاہ ،ضیااللہ خان ،ندیم شافی ،امجد نیازی ،محرم شاہ ،غلام فرید ،نثار احمد،ظفر اقبال ،محمد ارشد ،ملک تاج ،ارشد علی ،الطاف حسین ،خالد حسین ،رانا ارشد ،حیات موہل سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈی سی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے 5 تحصیلوں سٹی ،کینٹ ،شالیمار، ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ میں سالانہ جنرل تقررو تبادلوں اور شکایات کی وجہ سے 192 پٹواریوں کے موضع جات تبدیل کئے گئے ۔واضح رہے 174موضع جات کی سیٹیں خالی ہیں جہاں اضافی چارج دئیے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں