دودھ10،چھوٹا،بڑاگوشت50رپے کلو مہنگا
دودھ کی قیمت100 ،مٹن 950،بیف500 روپے کلو کر دی گئی،دال مسور 10،سفید چنا کے نرخ 5 روپے بڑھا دئیے گئے ،دال چنا،مونگ اور سیاہ چنا سستےبیسن کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی، ریٹ کا تعین اکبری منڈی ،ملک اور مٹن و بیف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا گیا ،ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (عمران اکبر)دودھ 10،چھوٹا،بڑا گوشت 50 روپے کلو مہنگا ،8 اشیا سستی کر دی گئیں۔ ریٹ کا تعین اکبری منڈی ہول سیل ڈیلرز،ملک اورمٹن و بیف ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی مشاورت سے کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق دودھ کی قیمت فی لٹر 10روپے اضافے کے ساتھ 90سے 100روپے کر دی گئی، مٹن 50 روپے اضافے کے ساتھ 900 سے 950،بیف 50روپے اضافے کے ساتھ450 سے 500 روپے کلو کر دیا گیا۔اسی طرح دال مسور 10روپے کلو بڑھنے سے قیمت160سے 170روپے کر دی گئی، سفید چنا 5روپے اضافہ کے ساتھ 130سے 135روپے کلو کر دیا گیا ۔دوسری طرف دال چنا موٹی 130 سے کم کر کے 124، دال چنا باریک 140 سے 130،دال ماش دھلی 250سے 230 ،دال ماش چھلکا 225سے 200 ،دال مونگ چھلکا 200سے 120، کالا چنا موٹا 135سے 124،کالا چنا باریک 130 سے 120 ،بیسن 145روپے سے کم کے 135روپے کلو کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے رواں مالی سال میں نئی قیمتوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔