مختلف علاقوں سے نومولود سمیت 2افراد کی لاشیں برآمد
جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے نامعلوم شخص کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی
لاہور(خبر نگار سے )تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے ڈاکٹر ہسپتال کے قریب نہر میں نہانے والے افراد نے پانی میں تیرتی لاش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی ۔دریں اثناء مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم ماں اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچے کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق قریبی زچہ بچہ سنٹرز کا ریکارڈ حاصل کر کے نامعلوم ماں کی تلاش جا ری ہے ۔