شجرکاری مہم :وزیر اعلیٰ آئے نہ ہی وزیراعظم نے وقت دیا

شجرکاری مہم :وزیر اعلیٰ آئے نہ ہی وزیراعظم نے وقت دیا

مون سون میں 5 لاکھ پودے لگانے کا ہدف پورا کرینگے :ڈی جی پی ایچ اے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شجرکاری مہم کے افتتاح پر پودا لگانے کے لئے وزیر اعلٰی آئے اور نہ ہی وزیر اعظم نے وقت دیا، دونوں تقاریب منسوخ، پی ایچ اے نے ازخود پلانٹ فور پاکستان مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے موسم میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو تقویت دینے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایات پر پی ایچ اے نے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا پلان بنایا مگر پانچ لاکھ پودے لگانے کا ہدف شروع کرنے کے لیے افتتاح نہ ہوسکا، پودا لگانے کے لئے نہ وزیر اعلٰی آئے اور نہ ہی وزیر اعظم نے وقت دیا۔وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دو اگست کو پودا لگانا تھا۔ سردار عثمان بزدار نے جیلانی پارک میں پودا لگانے کی تقریب میں شرکت نہ کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے چار اگست کو ایشیا کے سب سے بڑے میواکی جنگل میں پودا لگانا تھا۔دوسری جانب افتتاحی تقاریب کے بغیر ہی پی ایچ اے نے پودے تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے اس مون سون میں پانچ لاکھ نئے پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں