سیکرٹری ہیلتھ کا گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کامعائنہ
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامر جان نے سر گنگا رام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا معائنہ کیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز چودھری نے ان کو پراجیکٹ کی تعمیر اور طبی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔بعدازاں سیکرٹری صحت محمد عامر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا ۔