مزید 7واٹر ٹینکوں کیلئے 2 ارب 30 کروڑ طلب
تاجپورہ کے 2 ٹینکس کیلئے ساڑھے 59 کروڑ درکار، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
لاہور (شیخ زین العابدین)واسا نے مزید 7 واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی سمری وزیر اعلٰی کو ارسال کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تاجپورہ کے دو واٹر ٹینکس کے لیے 59 کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار روپے کے فنڈز مانگے گئے ، تاجپورہ میں 32 لاکھ گیلن کی صلاحیت رکھنے والے واٹر ٹینکس تعمیر کیے جائیں گے ۔کریم پارک راوی روڈ پر 18لاکھ گیلن کا ٹینک بنانے کے لیے 31 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا کی گئی، ریلوے سٹیشن پر 18 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لیے 32 کروڑ 94 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا، کوپر روڈ پر 15 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لیے 25 کروڑ 34 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا، وارث روڈ پر 15 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لیے 27 کروڑ 18 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا، رسول پارک میں 15 لاکھ گیلن پانی کا ٹینک بنانے کے لیے 21 کروڑ 86 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا جبکہ فروٹ سبزی منڈی اقبال ٹاؤن میں 15 لاکھ گیلن کے واٹر ٹینک کے لیے 32 کروڑ 7 لاکھ روپے فنڈز کی استدعا کی گئی ہے ، واسا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رواں مالی سال میں فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔