آکسیجن جنریٹرز ، کنسنٹریٹرزکاٹینڈر منسوخ

آکسیجن جنریٹرز ، کنسنٹریٹرزکاٹینڈر منسوخ

وبا میں آکسیجن کااستعمال بڑھنے پرپلانٹ لگانے کافیصلہ کیاگیاتھا

لاہور (خبرنگار)محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ نے آکسیجن جنریٹرز ،آکسیجن کنسنٹریٹرز خریدنے کاٹینڈر منسوخ کردیا جبکہ کورونا وبا کے دوران آکسیجن کااستعمال بڑھنے پر پلانٹ لگانے کافیصلہ کیاگیاتھا۔منصو بے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 10آکسیجن جنریٹرز ،200آکسیجن کنسنٹریٹرزخرید جانے تھے ، پنجاب میں4کمپنیاں ہی علاج معالجے کیلئے مصنوعی آکسیجن تیار کرتی ہیں ، ہرسال اربوں مالیت سے مصنوعی آکسیجن گیس خریدتے ہیں ، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کی جانب سے کورونا کے دوران آکسیجن کا استعمال بڑھنے پربروقت دستیابی کیلئے چھوٹے پیمانے پرپلانٹ لگانے کامنصوبہ تھا جس کے تحت 10آکسیجن جنریٹرز، 200 آکسیجن کنسنٹریٹرزخریدے جانے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں