سکیموں میں 8کمرشل ، رہائشی پلاٹس کی نیلامی

سکیموں میں 8کمرشل ، رہائشی پلاٹس کی نیلامی

پلاٹ نمبر497ای تاج پورہ 53لاکھ 26ہزار میں نیلام کیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف سکیموں میں واقع آٹھ کمر شل اور رہائشی پلاٹس مجموعی طور پر33لاکھ 30ہزار 950روپے میں نیلام کر دیئے گئے ۔نیلام عام میں پلاٹ نمبر344 مصطفی ٹاؤن 70لاکھ 13ہزار تین سوروپے میں نیلام ہوا ۔پلاٹ نمبر497ای تاج پورہ 53لاکھ 26ہزار650روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر اے - 497 بلاک ای تاج پورہ 46لاکھ 92ہزار چھ سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر120اے جوبلی ٹاؤن تین کروڑ54لاکھ 23ہزار ر وپے میں نیلام ہوا۔ایل ڈی اے کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں واقع کمر شل اور رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹرسوک سنٹر نیو گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہو ا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں