چکن 4 روپے مہنگا، سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ
سبزیاں مزید مہنگی ہونے لگیں ،پیاز مارکیٹ میں70 روپے لہسن250 اور ادرک390 روپے کلو تک بکنے لگا
لاہور( اکنامک رپورٹرسے )برائلر کی سپلائی متاثر، 4 روپے مہنگا کرکے برائلر گوشت 190 روپے کلو مقرر کردیا ـ گیا۔ 12 سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے ، پیاز کی سرکاری قیمت6 روپے بڑھا کر 42 روپے کلو مقرر ،فروخت 70 روپے فی کلو تک لہسن ،5 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 220 روپے کلو مقرر ،فروخت 250 روپے فی کلو تک جبکہ ادرک 10 روپے اضافے کیساتھ سرکاری قیمت 340 روپے کلو مقرر کردی گئی ، ـ مارکیٹ میں ادرک 390 روپے کلو تک فروخت کیا جانے لگا۔