واپڈا ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب
واپڈاسپورٹس بورڈ کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر واپڈا ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے کھلاڑیوں میں 25،25 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے ، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے اور تیزی سے اُبھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی ابو بکر کو 50ہزار روپے دئیے گئے ۔