ڈی آئی جی کا پانڈو سٹریٹ کے شبیہ ذوالجناح کے جلوس کادورہ

ڈی آئی جی کا پانڈو سٹریٹ کے  شبیہ ذوالجناح کے جلوس کادورہ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہونے والے شبیہ ذوالجناح کے جلوس کا دورہ کیا

لاہور(خبر نگار سے ) ایس ایس پی آپریشنزسید ندیم عباس، ایس پی سٹی حسن جہانگیر و دیگر افسران اس موقع پر موجودتھے ۔سید ندیم عباس نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ساجد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جلوس میں آنے والے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔ پانڈو سٹریٹ جلوس پر 2ایس پیز، 7ڈی ایس پیز، 21انسپکٹرزاور133اَپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں