خاتون پاکستانی وکیل ندا عثمان جیسٹشاء ایوارڈ کیلئے نامزد
ایشیا ئی ممالک سے پاکستان کی ندا عثمان کو جیسٹشاء ایوارڈکے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ویانا میں دوسری انٹر وومن ان لائکانفرنس میں فاتحین کا اعلان 10 ستمبرکی شام ساڑھے پانچ بجے (سی ای ایس ٹی) جیسٹشاء ایوارڈ گالا کے دوران کیا جائیگا۔جس میں 17 مختلف ممالک کی 80 سے زائد درخواستوں میں سے صرف 12 نامزد افراد کو 3 کیٹیگریز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں ندا عثمان چودھری کو دیگر بین الاقوامی امیدواروں کے ساتھ اکیڈیمیا (انٹرنیشنل) کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے ۔ پورے ایشیائی ممالک میں سے پاکستان کی ندا عثمان واحد فائنلسٹ ہیں۔یاد رہے کہ ندا عثمان نے خواتین وکلاکی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لئے پاکستان کے اندر اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔