2 روز کے دوران 664 پیشہ ور گداگر گرفتار

2 روز کے دوران 664 پیشہ ور گداگر گرفتار

آوارہ گردی کے الزام میں 36 افراد کے خلاف کارروائی

لاہور (خبر نگار سے )پیشہ ورگداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دو روز کے دوران عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف 510 مقدمات درج کرکے 664 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔سٹی ڈویژن 191 ، کینٹ 33،سول لائنز 123، اقبال ٹاؤن 106،صدر 109 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 102 ملزموں کو پکڑا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایاآوارہ گردی کے الزام میں 36 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔گداگروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی طرف سے 20 ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی طرف سے 115 مقدمات درج کرائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں