ذہنی امراض، نشئیوں کی صحت کے معیارات کی منظوری

ذہنی امراض، نشئیوں کی صحت کے معیارات کی منظوری

منشیات کے علاج وبحالی کے غیر قانونی مرکز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی نے ذہنی امراض اور نشہ کے عادی افرادکے علاج وبحالی مراکز کے فراہمیِ صحت کے کم ازکم معیارات کی گزشتہ روز منظوری دے دی۔ پی ایچ سی کے دفتر میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی صدارت کنوینرٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی،جس میں کمیٹی کے اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹرمحمد ثاقب عزیز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایکٹ کی رو سے صحت کی خدمات کے کم ازکم معیارات طے کرنے اور اس حوالہ سے مشاورتی عمل میں کمیٹی کے اہم کردار کو سراہا اور ٹیک کے اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اراکین کو انکی تجاویز،مریضوں کی مکمل دیکھ بھال اورقوانین پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کر ائی جس سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر ہونگی۔ ڈاکٹر ثاقب عزیزنے بتایاکہ حال ہی میں منشیات کے علاج وبحالی کے غیر قانونی مرکز کے خلاف کارروائی کی گئی اور 80مریضوں کوعلاج کے نام پر استحصال اور ظلم سے نجات دلائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں