لا کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لا کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کردی ہے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اب ٹیسٹ 3 اکتوبر کو منعقد ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لیٹ ٹیسٹ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ اب انٹری ٹیسٹ 26 ستمبر کی بجائے تین اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے ۔ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ طلبہ کو رولنمبر سلپس میسج یا میل کردی جائیں گی۔