واسا :6بڑے منصوبوں پر 4سال تک عملدرآمد نہ ہوسکا

واسا :6بڑے منصوبوں پر 4سال تک عملدرآمد نہ ہوسکا

منصوبے دوبارہ بجٹ میں شامل، کاموں کے ٹینڈر لگادیئے :وی سی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کے منصوبے چار سال بعد دوبارہ بجٹ میں شامل کر لئے گئے ، میگا پراجیکٹس پر چار مالی سالوں میں کام ہی شروع نہ کیا جا سکا،پانچ ارب 49 کروڑ روپے کے منصوبہ جات صرف کاغذوں کی حد تک محدود رہے ،واسا حکام کی جانب سے ٹیوب ویل نمبر 105 پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ پرانے اور خراب ٹیوب ویل کی تبدیلی کا منصوبہ صرف ٹینڈروں کی حد تک محدود رہا، حاجی کیمپ ڈرین سسٹم کے لیے مختص ایک ارب 50 کروڑ دیگر منصوبہ جات پر خرچ ہو گئے ، اتحاد کالونی گلبرگ میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب ہوئی مگر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکا۔ اسلام پورہ، فضل پارک اور کینال پارک میں پی سی سی پائپ ڈالنے کے منصوبے پر کام شروع نہ کیا گیا، شملہ پہاڑی، سنگھ پورہ اور سبزہ زار کے رہائشیوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی لٹک گیاوی سی واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے آغاز کے لیے ٹینڈر لگا دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں