اے ڈی سی آر کی اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل رائیونڈ کادورہ

اے ڈی سی آر کی اراضی ریکارڈ  سنٹر تحصیل رائیونڈ کادورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد موسیٰ نے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل رائیونڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا، اراضی ریکارڈ سنٹر میں زیرالتوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے رجسٹری، ڈومیسائل، ریونیو سے متعلقہ ریکارڈ کو چیک کیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر انتظامیہ کو زیر التوا کیسز کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں