ادبی سرقہ پکڑنے والی سافٹ ویئر کمپنی کی پاکستانی جامعات کی سروس معطل کرنیکی دھمکی

ادبی سرقہ پکڑنے والی سافٹ  ویئر کمپنی کی پاکستانی جامعات  کی سروس معطل کرنیکی دھمکی

تحقیقی مقالہ جات میں ادبی سرقہ پکڑنے والی سافٹ ویئر کمپنی نے پاکستانی جامعات کی سروس معطل کرنے کی دھمکی دے دی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تفصیلات کے مطابق ٹرنٹن انتظامیہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث سروس نہیں دیں گے ۔پنجاب کی تمام جامعات میں ایم فل، پی ایچ ڈی کے تھیسز جمع نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔اساتذہ ، طلبا کے ریسرچ پیپرز کا ادبی سرقہ چیک نہ ہونے کے باعث قومی و بین الاقوامی مقالہ جات میں جمع نہیں ہو سکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں