شرقپور روڈ:ساڑھے 25 ہزار لٹر جعلی مشروبات برآمد

شرقپور روڈ:ساڑھے 25 ہزار لٹر جعلی مشروبات برآمد

مکسنگ مشین،چلنگ یونٹ ضبط،80کلو فلیورز ،کھلے رنگ بھی تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کیمیکلز،کھلے ممنوعہ رنگوں سے تیار25ہزار470لٹر بیوریجزتلف شرقپورلاہور لنک روڈ پر جعلی بوتلیں بنانیوالے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور لنک لاہور روڈ کے مقام پر فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی سامنے آئی۔5000لڈز،50کلولیبلز،مکسنگ مشین،فلنگ مشین،چلنگ یونٹ ضبط،80کلو فلیورز اور کھلے رنگ تلف کر دیئے گئے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ممنوعہ اور مضر صحت کیمیکلزکے استعمال سے جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں۔معروف برانڈ زکے جعلی لیبلزاورپیکنگ کی بھاری مقدار برآمد جبکہ خام مال ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔صحت دشمن عناصر منافع خوری کیلئے معروف برانڈز کے لیبلزاور غیر معیاری پانی کا استعمال کرتے ہیں۔عوامی شکایات کی مدد سے جعلی بوتلیں تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ مضر کیمیکلزاور فلیورز سے تیار شدہ بیوریجزانسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں