ریسکیو ڈرائیوروں کے شارٹ کورس کی تقریب حلف برداری

ریسکیو ڈرائیوروں کے شارٹ  کورس کی تقریب حلف برداری

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں 72ریسکیو ڈرائیوروں پر مشتمل چوتھے شارٹ کورس کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

لاہور(خبر نگار سے )ان ریسکیورز کو 6ہفتوں پر مشتمل تربیتی شارٹ کورس کے دوران ایمرجنسی وہیکل،موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی اور حادثات میں مقامی لوگوں کی طرف سے ایمرجنسی رسپانس کیلئے کمیونٹی ایکشن کی تربیت دی گئی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت کی کامیاب تکمیل اور ریسکیو فیملی کا حصہ بننے پر ان ریسکیورز کو مبارکباد دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں