ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 3کمرشل ادارے سیل

ڈینگی لاروا برآمد ہونے  پر 3کمرشل ادارے سیل

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے صدر بازار کا دورہ کیا اور کمرشل ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا۔ چغتائی لیب، موٹر سائیکل شو روم اور ٹائمز اکیڈمی سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ٹائمز اکیڈمی کا سٹاف اور اساتذہ ان ویکسی نیٹڈ پائے گئے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) تینوں کو سیل کر دیا گیا اور ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔ اے سی سٹی نے یو سی 83 میں ان ڈور ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ ایک گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا کو تلف کرا کر ڈینگی سپرے کرا دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں