جوہرٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات مسمار ، سربمہر

جوہرٹاؤن میں غیرقانونی  تعمیرات مسمار ، سربمہر

لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹا ؤن پلاننگ زون فورنے جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے متعدد عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے عملے نے پلاٹ نمبر425ای جوہر ٹاؤن میں لازمی طور پر خالی چھوڑی جانے والی جگہ پرقائم غیر قانونی توسیع مسمار کر دی ۔غزنی روڈ جوہر ٹاؤن پر غیر قانونی تجاوزات اور شیڈز مسمار کر دیئے گئے ۔ پلاٹ نمبر318ون بلاک کیو پر غیر قانونی سٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں