شہر میں لگے 20 غیر قانونی بورڈ اتار لیے گئے
رات گئے شہر میں لگے 20 سے زائد غیر قانونی بورڈ اتار لیے گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی پی ایچ اے نے آپریشن کی نگرانی کی، ٹیموں نے ہورڈنگز کے پول بھی اکھاڑ پھینکے ،ملتان روڈ، کینال روڈ ،ٹھوکر نیاز بیگ ، رائیونڈ روڈ ،اڈہ پلاٹ کے علاقوں میں غیر قانونی بورڈزکیخلاف کارروائی کی گئی، شہر میں 106 غیر قانونی بورڈز کو اتارنے کی فہرست تیار کر لی گئی۔