پارکنگ سٹینڈز پر چھپی پرچیاں ختم ،آمدنی کاہد ف متاثر

 پارکنگ سٹینڈز پر چھپی پرچیاں ختم ،آمدنی کاہد ف متاثر

ٹھیکیداروں کو 19لاکھ ادائیگیاں نہ ہوئیں، 200 ملازم تنخواہوں سے محروم,سٹینڈز سے شکایات نہیں ملیں :جی ایم ،کمپنی بند کرنے کا عندیہ دیا:سیکرٹری

لاہور (عمران اکبر)شہر میں رجسٹرڈ 219پارکنگ سٹینڈز سے پارکنگ کمپنی کی سٹمپ شدہ ٹوکن پرچی بک شارٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،دو سو فیلڈ ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔کنٹریکٹرز کو 19لاکھ کی ادائیگیاں نہ ہوئیں ۔چار کروڑ روپے کا ماہانہ ہدف پورا نہ ہو سکا اور نہ منظور شدہ بزنس پلان پر عملدرآمد ہو سکا، پارکنگ سٹینڈز میں مال روڈ ،ہال روڈ ،بھنڈر سنٹر ،ناز ہسپتال،اچھرہ روٹری ،سیور فوڈ پارکنگ ،شادمان مارکیٹ ،بورڈ آفس ،گنگا رام ،عابد مارکیٹ پارکنگ سٹینڈز ،یوکے ویزا سنٹر،برین اکیڈمی پارکنگ سٹینڈز ،فیملی ہسپتال ،عمر ہسپتال ،مد رسٹی ،ٹولنٹن مارکیٹ ،فارن افیئرز،ایڈن سنٹرز و دیگر پارکنگ سٹینڈز شامل ہیں ۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ پارکنگ کمپنی میں کرپشن کی شکایات زیادہ ہیں، افسروں کو کمپنی بند کرنیکا عندیہ دیا ہے ،حکومت کو سمری بہت جلد بھجوا دی جائیگی۔جنرل منیجر آپریشن پارکنگ کمپنی عشرت اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ کسی بھی پارکنگ سٹینڈ سے اوور چارجنگ کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ سی ای او نہ ہونے کی وجہ سے ورکروں کو تنخواہیں نہیں ملی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں