نامعلوم افراد نے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا

 نامعلوم افراد نے نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا

25 سالہ رمضان سیر کرنے آیا ،لاش راوی کنارے سے برآمد ہوئی

فیروزوالا( تحصیل رپورٹر) 25سالہ نوجوان محمد رمضان کو تشدد کر کے قتل کر دیا اور اس کی لاش راوی کے کنارے گاؤں ککلہ غازی کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے والاپولیس نے نشاندہی پر مقتول کی لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی ہے پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف زیر دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے مقتول لاہور کا رہنے والا تھا راوی کے کنارے سیر کرنے آیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں