وزیر ستان میں شہید جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
خرم شہزاد کا تعلق گاؤں ڈھینگر باٹھ سے تھا، بیٹے سے سر بلند کردیا:والد
فیروزوالا( تحصیل رپورٹر) وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے خرم شہزاد کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں ڈھینگر باٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں فوجی اور سول انتظامیہ کے افسروں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، خرم شہزاد ساڑھے چار برس قبل پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا، والد اکبر علی نے کہا کہ میرے بیٹے نے وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے شہید خرم شہزاد کے 3بھائی اور 5 بہنیں ہیں۔