برکی :سٹو ر میں آتشزدگی ،لاکھوں کاسامان جل کرراکھ

برکی :سٹو ر میں آتشزدگی ،لاکھوں کاسامان جل کرراکھ

آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ،ایم ایم عالم روڈ پر نجی بینک میں بھی آگ لگ گئی

لاہور(خبر نگار سے )برکی ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں واقع پلازہ میں عمران کے سٹور میں آ گ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سٹور میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ اسکے علاوہ ایم ایم عالم روڈ پر نجی بینک میں آگ بھڑک اٹھی ۔امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں