سیکرٹری پراسیکیوشن کا تبادلہ روکنے کا حکم معطل

 سیکرٹری پراسیکیوشن کا  تبادلہ روکنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے معذور پراسیکیوٹر کا تبادلہ روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سیکرٹری پراسیکیوشن کا تبادلہ روکنے کا حکم معطل کردیا

لاہور( کورٹ رپورٹر)عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پراسیکیوشن سے 28 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پراسیکیوٹر ظہیر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست گزار کا ضلع نارووال کا رہائشی اور معذور ہے ،متعلقہ اتھارٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے معذوری کی بنیاد پر گوجرانوالہ سے نارووال تبادلہ کیا،سیکرٹری پراسیکیوشن نے اختیارات سے تجاوز کرکے اسی روز درخواست گزار کا تبادلہ منسوخ کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں