شہر ی پر تشددکے الزام میں اے ایس آئی معطل
کوٹ لکھپت پولیس کے اے ایس آئی خالد نے ملزم پر تشدد کیا
لاہور ( خبر نگار سے ) ایس ایس پی نے واقعہ کا نوٹس لیکر اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں تعینات تھانیدار خالد نے چوری کے الزام میں ملزم آکاش کو حراست میں لے لیا ۔ دوران تفتیش اے ایس آئی خالد نے تشدد کیا ملزم آکاش کے جسم پر تشدد کے نشانات موجو د ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے چوری کے مقدمات منانے کے لیے ملزم پر تشدد کیا تاکہ وہ اور مقدمات کے بارے میں بھی بتا دے ۔