شوکت خانم ہسپتال کراچی کاتعمیراتی کام تیزی سے جاری
تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہونے کی توقع :سی ای و عاصم یوسف
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے پریس بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اورمنصوبہ پر16ارب روپے کی لاگت آئے گی اور تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہونے کی توقع ہے ، عمران خان یا اس کے کسی خاندان کے فرد کو شوکت خانم سے فنانشل بینیفٹ نہیں ملتا۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔یہاں پرغریب اور مستحق مریضوں کا علاج ومعالجہ فری کیا جاتا ہے ۔عمران خان سیاسی شخصیت ہیں، اس لیے ان کے حریف کرپشن کا الزام تو لگاتے ہیں مگر آج تک یہاں آڈٹ کے باوجود کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے ۔