ہڈیارہ اورلاری اڈاسے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ہڈیارہ اورلاری اڈاسے  2 افراد کی لاشیں برآمد

شہر سے دو لاشیں برآمد ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے نشاط کالونی میں واقع سکول کے قریب .....

لاہور(خبر نگار سے )جہانگیر نامی شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔دریں اثنا لاری اڈا کے علاقے میں مسافر خانے کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی ٹرانسپورٹر نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں