پستول صاف کرتے گولی چلنے سے بچہ جاں بحق

پستول صاف کرتے گولی چلنے سے بچہ جاں بحق

زخمی عبداللہ کو ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں دم توڑ گیا، حیدر ارشد گرفتار

لاہور(خبر نگار سے ) ہڈیارہ کے علاقہ میں پستول کی صفائی کے دوران13سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ گاؤں میں حیدر ارشد نامی شہری اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے کے باعث پاس بیٹھے 13 سالہ عبداللہ کو لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے حید ر نامی شخص کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں