مزنگ اڈہ:تارٹوٹنے سے پورا علاقہ بجلی سے محروم
ہائی وولٹیج تاریں زمین پر پڑی ہونے کے باعث اہل علاقہ خوف کا شکار رہے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) مزنگ اڈاہ کے علاقہ فین روڈ پر بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں ٹوٹ کرزمین پر گر گئیں، تاریں ٹوٹنے کے باعث پورا علاقہ بجلی سے محروم، لیسکو کی جانب سے 13 گھنٹے کے بعد بجلی بحالی کا عمل شروع کیا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ متعدد بار شکایات کے باوجود لیسکو کی جانب سے دن بھر تاریں ہٹا کر بجلی بحال نہ کی جاسکی ،ہائی وولٹیج تاریں زمین پر پڑی ہونے کے باعث اہل علاقہ خوف کا شکار رہے ۔تاروں سے کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما ہونے کا خدشہ بھی رہا ۔لیسکو کی جانب سے 13 گھنٹے کے بعد تاروں کو زمین سے اٹھاکربجلی بحالی کا عمل شروع کیا گیا، شہریوں کا کہناتھا کہ،بجلی کی طویل بندش کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،کئی ماہ سے درختوں کی شاخوں کی کٹائی بھی نہیں کی گئی تھی ۔